کمیت

کسی جسم میں موجود مادے کی مقدار کو اس کی کمیت کہتے ہیں۔ اگرچہ عام طور پر کمیت اور وزن کو ہم معنی سمجھا جاتا ہے مگر ایسا نہیں ہے۔ وزن سے مراد وہ قوت ہوتی ہے جس سے زمین کسی مادی شے کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔ کمیت کسی طبیعی جسم کی طبیعی خاصیت بھی ہے اور جب اس جسم پر قوت لگائی جائے تو اس کے اسراع میں مزاحمت کی پیمائش بھی ہے۔ کسی جسم کی کمیت اس کی دوسرے مادی اجسام کی طرف ثقلی کشش کی وضاحت کرتا ہے۔

علمِ طبیعیات میں کمیت وزن کی طرح نہیں ہے اگرچہ بعض اوقات کمیت کی وضاحت کے لیے کسی جسم کے وزن کی پیمائش عام ترازو کی بجائے کمانی دار ترازو سے پہلے سے معلوم کمیتوں سے موازانہ کر کے کی جاتی ہے۔کسی جسم کا وزن زمین کی نسبت چاند پر کم ہوگا کیونکہ چاند کی کشش ثقل زمین کی نسبت کم ہے۔ لیکن ان کی کمیت ایک جیسی ہوگی اس کی وجہ یہ ہے کہ وزن صرف ایک قوت ہے جبکہ کمیت کسی جسم کی وہ خاصیت ہے جو (کششِ ثقل کے ساتھ) اس قوت کی طاقت کی وضاحت کرتا ہے۔بین الاقوامی نظام اکائیات میں کمیت کی اکائی کلوگرام ہے اور اسے ایس آئی اکائی علامت kg سے ظاہر کیا جاتا ہے۔

🔥 Top keywords: غزوہ بدرصفحۂ اولخاص:تلاشواشنگٹن، ڈی سیعائشہ بنت ابی بکرانا لله و انا الیه راجعونبدرہسپانوی خانہ جنگیاسماء اصحاب و شہداء بدرقاہرہفتح مکہمحمد بن عبد اللہاعتکافپہلی جنگ عظیم میں سلطنت عثمانیہ کی شمولیتنیو ڈیلعلی ابن ابی طالباسلامقرآنحجحسن ابن علیروزہ (اسلام)موسی ابن عمرانزکاتالجزائرعمرو ابن عاصکوالا لمپورعمر بن خطابجدہترکیب نحوی اور اصولممبئی انڈینزپاکستانمشتریابوبکر صدیقدوسری جنگ عظیم کے اتحادیریاستہائے متحدہ کی ایجادات کی ٹائم لائن (1890–1945)ہیکل سلیمانیقرآنی سورتوں کی فہرستسید احمد خانشب قدراردوروس-یوکرین جنگسورہ مریماردو حروف تہجیمحمد اقبالامہات المؤمنینسجدہ تلاوتبینظیر انکم سپورٹ پروگرامسلیمان (اسلام)سوویت اتحاد کی تحلیلحروف کی اقسام17 رمضانابراہیم (اسلام)کیتھرین اعظمحرفایشیا میں کرنسیوں کی فہرستسعودی عرب کا اتحادغزوہ خندقواقعہ افکرمضانمرزا غالبجملہ کی اقسامصلح حدیبیہاسماء اللہ الحسنیٰیوسف (اسلام)سرخ بچھیاسورہ الحجکاؤنٹیوں کی فہرست بلحاظ امریکی ریاستعیسی ابن مریممسجد اقصٰیرموز اوقافاردو زبان کی ابتدا کے متعلق نظریاتفلسطینآدم (اسلام)واقعہ کربلافاطمہ زہراصلاح الدین ایوبیقتل علی ابن ابی طالباحساس پروگرامخالد بن ولیدابو حنیفہغزلغزوہ خیبرجمع (قواعد)رویت ہلال کمیٹی، پاکستانشاعریتشبیہخاص:حالیہ تبدیلیاںقرارداد پاکستانناولرفع الیدینغزوہ احدقرآن میں انبیاءایوان بالا پاکستانمتضاد الفاظانسانی حقوقختم نبوتجنگ جملخدیجہ بنت خویلدنوح (اسلام)